۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
منتظر مھدی سجادی

حوزہ/ ہم اسرائیل کی اس کھلی دھشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اور خاموش اسلامی ممالک کے سربراہوں کے خاموشی پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاسکتا لیکن ان شاء اللہ فلسطینیوں کا خون، مجاہدوں کی مزاحمت رائیگاں نہیں جائے گی ہم ان شاء اللہ اپنی آنکھوں سے اسرائیل کو مٹتا ہوا دیکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری منتظر مھدی سجادی نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین میں انسانیت تڑپ رہی ہے۔ اسرائیل کا ظلم حد سے بڑھ گیا ہے اور اس نے تمام اخلاقی قدریں پامال کردی ہیں۔ فلسطینی فضا اسرائیلی حملوں اور انسانی چیخوں سے گونج رہی ہے، غزہ میں بھوک، افلاس کا راج، خوراک، پانی بند، لاشوں کو دفنانے کے لئے جگہ ختم، ہر طرف بکھری لاشیں عالمی امن کے دعویداروں کا منہ چڑا رہی ہیں ۔ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے 60 روز میں 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید کردیئے جس میں 6 ہزار سے زائد معصوم بچے ہیں۔

انہون نے کہا کہ تڑپتے، سسکتے، چیختے انسان ظالم اسرائیل کے پنجے سے نجات دلانے والوں کے انتظار میں ہیں، ارض فلسطین کی تباہی و بربادی محض بیان بازی نہیں عالمی برادری کے عملی اقدامات کی منتظر ہے، نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم جنگ کو آخر تک لیکر جائیں گے، اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ اسلامی ممالک کی طاقتوں سمیت دنیا کے ہر ملک کی طاقت اسرائیل کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔

ہم اسرائیل کی اس کھلی دھشتگردی کی مذمت کرتے ہیں اور خاموش اسلامی ممالک کے سربراہوں کے خاموشی پر افسوس کے علاوہ کچھ نہیں کیا جاسکتا لیکن ان شاء اللہ فلسطینیوں کا خون، مجاہدوں کی مزاحمت رائیگاں نہیں جائے گی ہم ان شاء اللہ اپنی آنکھوں سے اسرائیل کو مٹتا ہوا دیکھیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .